ببلز ٹی عالمی مشروبات مےں سب سے آگے

بہت مےٹھی چائے اور اس مےں مٹر کے دانوں کے برابر تےرتے ہوئے بالز، ببل ٹی، گرچہ جرمنی مےں بہت تےزی سے مقبول ہوئی ہے تاہم ماہرےن اس کے صحت پر منفی اثرات سے خبردار بھی کررہے ہےں۔ جرمن مارکےٹ مےں محض دوسال پہلے متعارف کرائی جانے والی bubble tea اس قدر مقبول ہوئی ہے کہ اس سے دےگر مشروبات کی مانگ مےں واضح کمی واقعی ہوئی ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن سے شروع ہونے والا ےہ سلسلہ اب جرمنی کے طو ل و عرض مےں پھےل چکا ہے۔ اکثر ٹےن اےجرز کا من پسند مشروب ببل ٹی بن چکی ہے۔ جرمنی مےں امرےکی فاست فوڈ رےستوراں مےکڈ ونلڈ کے مےک کےفے کی 850 شاخےں کھل چکی ہےں۔ ان سب مےں ببل ٹی گاہکوں کی غےر معمولی دلچسپی کا باعث بنی ہے۔ اس سے ےہ اندازہ بھی ہورہا ہے کہ ےہ مشروب جو صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے حلقوں مےں کافی حدتک متنازعہ ہے۔ عوام مےں کتنی تےزی سے مقبول ہورہاہے۔ ببل ٹی جسے پرل ملک ٹی ےا بو ہا ملک ٹی کے نام سے جانا جاتاہے ، دراصل تائےوان کی پےداوار ہے۔ اسے 80 کے عشرے مےں متعارف کراےا گےاتھا۔ ببل ٹی کی دوبنےادی قسمےں ہےں ۔ اےک مےں پھلوں کا سےرپ ملاےا جاتاہے جبکہ دوسری قسم کی بب ٹی دودھ سے تےارکی جاتی ہے۔ اس مےں Tapioca نامی مادے سے تےار کردہ چھوٹے چھوٹے دانے ڈالے جاتے ہےں ۔ Tapioca دراصل Cassava نامی اےک پودے کی جڑسے حاصل کردہ نشاستے سے تےار کےا جاتاہے۔ ےہ پودا برازےل، کولمبےا، وےنز وےلا، پورٹورےکو، ہےٹی ، ڈومےنےکناور ہنڈوراس مےں پاےا جاتاہے۔ برطانےہ مےں Tapioca سے مراد دودھ سے بنی ہوئی pudding کے اس اےجنٹ سے ہوتی ہے جسے آراروٹ سے تےارکےا جاتاہے۔ تاہم اےشےا مےں اس کے لئے عمومی طورپر تاڑ کے سابودانے کو Tapioca مےں شامل کےا جاتاہے۔ عام طورپر تاڑ مشرق بعےد مےن پاےاجانے والا اےک درخت ہے جس سے سابودانہ حاصل کےا جاتاہے۔ پھلوں کا شربت بھی اکثر بہت زےادہ مےٹھا اور صحت کے لئے نقصان دہ ہوتاہے۔ ببل ٹی کی مقبولےت صحت کے ماہرےن کے لئے تشوےش کا باعث بن رہی ہے۔ اس چائے مےن ڈالے جانے والے Tapioca سے تےار کردہ دانے دار مادے کے بارے مےں خدشہ ظاہر کےاگےا ہے کہ وہ مضر صحت کےمےکلز سے تےار کےا جاتاہے۔ بوبا پرلز، ملک پاو ¿ڈر ، پھلوں کے جوس سے تےار کردہ سےرپ وغےر ہ مےں اےسے نقصان دہ کےمےکلز ملائے جانے کے امکانات قوی ہےں جو انسانی صحت کے لئے نہاےت نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہےں۔ ماہرےن کا کہناہے کہ ےہ ملاوٹ اس مشروب کی تےاری پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کے کئے کی جاتی ہے۔ 2011 مےں تائےوان مےں اےک اسکےنڈل سامنے آےاتھا۔ جس مےں جوس اور دےگر مشروبات مےں DEHP سے ہا رمون کا نظام ناقص ہوجاتاہے۔ 2011 مےں ملائےشےا کی وزارت سحت نے اسٹرابےری جوس ےاسےرپ بنانے والی کمپنےوں کو احکامات جری کئے تھے کہ وہ اس کی فروخت روک دےں کےونکہ اس مےں Carcinogen ےاسرطان زرات شامل ہونے کے شواہد طبی تجربات کے نتےجے مےں سامنے آئے تھے۔ اسٹرابےری جو س ےا سےرپ ببل ٹی مےں بھی استعمال کےا جاتاہے۔
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !